Перейти к содержимому

🔥 ایسی اسپائسی چکن ویجیٹیبل اسپگیٹی کہ بار بار بنانے کو دل کرے! 🍝❤️

AMMI K HATH KA ZAIQA

0:00 / 0:00

🔥 ایسی اسپائسی چکن ویجیٹیبل اسپگیٹی کہ بار بار بنانے کو دل کرے! 🍝❤️

41 просмотр · 13 дн. назад
AMMI K HATH KA ZAIQA
134 подписчика
41 просмотр · 13 дн. назад
آج بنائیں مزیدار اور اسپائسی چکن ویجیٹیبل اسپگیٹی جس میں نرم چکن، تازہ سبزیاں، مزیدار سوسز اور مصالحوں کا بہترین امتزاج ہے۔ یہ آسان سی ریسپی گھر میں بنا کر سب کو ضرور پسند آئے گی۔ ❤️ چکن میرینیشن کے لیے اجزاء 400 گرام چکن بریسٹ آدھا چائے کا چمچ نمک ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ مکس مصالحہ ایک چائے کا چمچ زیرہ ایک کھانے کا چمچ سرکہ ایک کھانے کا چمچ سویا سوس اسپگیٹی بنانے کے لیے اجزاء ایک پیکٹ اسپگیٹی ایک چھوٹا چمچ نمک۔ ایک چوتھائی کپ کوکنگ آئل ایک چھوٹی چمچ چَاپڈ لہسن ایک کپ باریک کٹی ہوئی بند گوبھی آدھا کپ شملہ مرچ ایک درمیانے سائز کا پیاز ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ اوریگانو آدھا چائے کا چمچ نمک دو کھانے کے چمچ سویا سوس دو کھانے کے چمچ چلی سوس دو کھانے کے چمچ سفید سرکہ ایک درمیانے سائز کا ٹماٹر، بیج نکال کر آدھا کپ ٹماٹو کیچپ اسپرنگ آنین کے پتے حسبِ ضرورت ترکیب: چکن بریسٹ کو اسٹرپس کی شکل میں کاٹ کر نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، لال مرچ پاؤڈر، مکس مصالحہ، زیرہ، سرکہ اور سویا سوس کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں اور 30 منٹ کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ایک کڑاہی میں پانی لے کر اس میں ایک بڑا چمچ نمک ڈالیں اور ایک پیکٹ اسپگیٹی شامل کر دیں۔ اسپگیٹی کو اچھی طرح ہلاتے رہیں تاکہ آپس میں چپکنے نہ پائے۔ تقریباً سات سے آٹھ منٹ تک اُبالنے کے بعد اسے چھان کر نکال لیں اور اوپر ٹھنڈا پانی ڈال دیں تاکہ اس کا ککنگ پروسیس ختم ہو جائے۔ پھر ایک بڑا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک کڑاہی میں ایک چوتھائی کپ کوکنگ آئل گرم کریں۔ اس میں چَاپڈ لہسن ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔ میرینیٹ کیا ہوا چکن شامل کرکے لہسن کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں اور ایک سے دو منٹ کے لیے فرائی کریں۔ پھر آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھانپ دیں اور تین سے چار منٹ کے لیے چکن کو گلنے دیں۔ اس کے بعد چکن کو ایک منٹ بھون لیں۔ ایک کپ باریک کٹی ہوئی بند گوبھی، آدھا کپ شملہ مرچ اور ایک درمیانے سائز کا پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب کُٹی ہوئی لال مرچ، اوریگانو اور نمک شامل کریں۔ سویا سوس، چلی سوس اور سفید سرکہ ڈال کر مکس کریں۔ ایک درمیانے سائز کے ٹماٹر کے بیج نکال کر کاٹ کر ڈال دیں۔ اب اُبلی ہوئی اسپگیٹی شامل کرکے چکن اور سبزیوں کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔ آدھا کپ ٹماٹو کیچپ ڈال کر دوبارہ مکس کریں۔ آخر میں اسپرنگ آنین کے پتے چھڑک دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ تیار ہے مزیدار اور اسپائسی چکن ویجیٹیبل اسپگیٹی! اسے ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں اور مزے سے کھائیں۔ ❤️ اگر آپ کو میری یہ ریسپی پسند آئے تو ویڈیو کو لائک کریں، چینل کو سبسکرائب کریں اور اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔ #ChickenSpaghetti #ChickenVegetableSpaghetti #SpicySpaghetti #SpaghettiRecipe #ChickenRecipe #PastaRecipe #EasyRecipe #AmmiKeHathKaZaiqa