Перейти к содержимому

Hai kay nahi hai? - Abbas Naqvi (Hur)

Abbas Naqvi (Hur)

0:00 / 0:00

Hai kay nahi hai? - Abbas Naqvi (Hur)

239 просмотров · 2 г. назад
Abbas Naqvi (Hur)
863 подписчика
239 просмотров · 2 г. назад
Location: Brother Qamar Naqvi's Residence - Saint Albans Manqabat: خیرات یہ سانسوں کی رسد ہے کے نہیں ہے؟ یہ منزلِ شُکرانِ صَمَد ہے کے نہیں ہے؟ خالق نے فقیرِ درِ اطہار بنایا، یہ لُطف و عنایات کی حد ہے کے نہیں ہے؟ عمران سے اور اُن کی سبھی آل سے مُلّا، سچ بول ترے خوں میں حَسَد ہے کے نہیں ہے؟ مت آل کو اِل پڑھ کے بدل معنیِٔ آیت، تُو خُوب سمجھتا ہے کے مَد ہے کے نہیں ہے؟ کلکاریاں گونجیں مرے حیدر کی جہاں پر، وہ بیتِ خُداوندِ اَحَد ہے کے نہیں ہے؟ معراج پہ تُو ساتھ نہیں گر مِرے مولاؑ، پردے سے جو نکلا ترا یَد ہے کے نہیں ہے؟ اک سجدۂِ حیدر کے تصدُّق سے اے واعظ، معبود تِرا ایک عَدَد ہے کے نہیں ہے؟ یَب قا وَجْہُو رَبِّک میں اشارے پہ کرو غور، حیدر کے لئے کوئی اَبَد ہے کے نہیں ہے؟ ہم سے نہیں نبیوں سے ذرا پوچھ کے دیکھو، مانگی کبھی حیدر سے مَدَد ہے کے نہیں ہے؟ ہیں تیری طرف سارے جہانوں کے بھگوڑے، میری طرف اللہ کا اسد ہے کے نہیں ہے؟ ماتم کے مُخالف ذرا تحقیق تو کر لے، حاصل ہمیں زہراؑ سے سَنَد ہے کے نہیں ہے؟ ہے ماتمِ شبیر مِری نسل میں باقی، مفتی تِرے فتووں کی یہ رَد ہے کے نہیں ہے؟ بنیاد رکھے ظلم کی جو آلِ نبیؐ پر، کیسے ہو تذبذب کے وہ بد ہے کے نہیں ہے؟ دروازۂِ زہرا کو جلانے کے گُنہگار، اونچا ترا ابلیس سے قد ہے کے نہیں ہے؟ اے کربلا! دل بندِ نبی تھا جو دِلاور، اُس کا ہی یہ مجروح جَسَد ہے کے نہیں ہے؟ جو خونِ نبی، لحمِ نبی، روحِ نبی تھا، وہ بر لبِ پامالی کی زَد ہے کے نہیں ہے؟ عباسؔ نجف آؤ تو دیوانگی لے کر، بے لُطف یہاں عقل و خرد ہے کے نہیں ہے؟