Перейти к содержимому

Chuneeda تلفظ کا خیال رکھنا کس کی ذمہ داری ہے؟ | Talaffuz ka khayal rakhna kis ki zimmedari hai?

Idara e Urdu Channel (ادارۂ اردو چینل)

0:00 / 0:00

Chuneeda تلفظ کا خیال رکھنا کس کی ذمہ داری ہے؟ | Talaffuz ka khayal rakhna kis ki zimmedari hai?

208 просмотров · 2 недели назад
Idara e Urdu Channel (ادارۂ اردو چینل)
5,42 тыс. подписчиков
208 просмотров · 2 недели назад
ڈاکٹر بی بی امینہ کی یہ گفتگو ادارہ اردو کے سیمینار بعنوان "زبان اور تلفظ : زبان کا درست تلفظ کتنا ضروری ہے اور کس کی ضرورت ہے؟" سے لی گئی ہے۔ ڈاکٹر بی بی امینہ کا کہنا تھا کہ اردو لسان و لسانیات کے جن شعبوں میں کام ہوا ہے ان میں لغت نویسی، صوتیات وغیرہ شامل ہیں تاہم جس شعبے میں سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے وہ ترکیب نحوی (syntax) ہے۔ ادارے کے اس سیمینار میں ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر عامر ظہیر بھٹی اور ڈاکٹر اعجاز احمد بطور تجزیہ کار اور عابد سیال بطورماڈریٹر شامل تھے۔ ان کے علاوہ یاسر چٹھہ، ڈاکٹر ناظر محمود، راشد سلیم اور دیگر نے گفتگو میں حصہ لیا۔ ادارۂ اردو ، اردو زبان، ادب اور تحقیق کی ترویج و ترقی کے کوشاں ہے۔ادارے کے پلیٹ فارم سے کانفرنسیں، سیمینار، لیکچر، مذاکرے، مباحثے، انٹرویو اور دیگر ادبی پروگرام انعقاد پذیر ہوتے ہیں جن میں متعدد ادبی، تنقیدی اور تحقیقی مباحث پر گفتگو ہوتی ہے جن میں اردو لسان و لسانیات کے ذیل میں قواعد، تلفظ، املا، لغت، سماجی لسانیات و دیگر عنوانات شامل ہیں۔شاعری کے ذیل میں غزل کے علاوہ نظم کی اصناف میں پابند نظم کے ساتھ ساتھ نظم معریٰ، آزاد نظم اور نثری نظم وغیرہ پر بات کی جاتی ہے۔ فکشن کے ذیل میں اردو داستان، افسانہ ، ناول، افسانچہ/فلیش فکشن اور کہانی کی دیگر صورتوں پر گفتگو ہوتی ہے۔تنقیدی مباحث میں جدیدیت، مابعد جدیدیت، تانیثیت، ترقی پسندی/مارکسیت، نفسیات، مابعدنوآبادیات اور تہذیب و ثقافت کے دیگر عنوانات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جامعاتی تحقیق کے مختلف گوشوں کو بھی ان بحثوں میں شامل کیا جاتا ہے۔