When Did Being Muslim Stop Being Enough?
Rashid Shaz Official
0:00 / 0:00
When Did Being Muslim Stop Being Enough?
9 744 просмотра · 1 месяц назад
Rashid Shaz Official
21,7 тыс. подписчиков
9 744 просмотра · 1 месяц назад
ہم صرف مسلمان کیوں نہ رہ سکے؟ آخر “مسلمان” ہونا کافی کیوں نہ رہا؟
حنفی، شافعی، شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، سلفی، جماعتی، تبلیغی—یہ مذہبی اور گروہی شناختیں ہماری اصل مسلم شناخت پر کیسے غالب آتی گئیں؟
اس ویڈیو میں راشد شاز ایک بنیادی اور بے آرام کرنے والا سوال اٹھاتے ہیں: کیا امت صرف تقسیم ہوئی، یا ہم نے رفتہ رفتہ اپنی تقسیم ہی کو دین سمجھنا شروع کردیا؟
اختلافِ رائے کیسے موروثی شناخت بنا؟ مسلک اور جماعت نے اپنا الگ “ہم” کیسے پیدا کیا؟ دینی تنظیمیں امت سے مسلمان لے کر کہیں انہیں اپنے اپنے recruits میں تو تبدیل نہیں کر رہیں؟ اور جدید قوم-ریاست (Nation-State) نے ہمارے ضمیر، وفاداری اور حتیٰ کہ ہمارے درد کا جغرافیہ کیسے بدل دیا؟
یہ گفتگو فرقوں کے درمیان محض رواداری یا کسی نئی “اتحادِ امت” مہم کی دعوت نہیں۔ سوال اس سے زیادہ بنیادی ہے:
کیا ہمیں ان چھوٹی مذہبی اور گروہی شناختوں کو چیلنج کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے اصل امت کے اندر اپنی اپنی چھوٹی امتیں قائم کرلی ہیں؟
قرآن کہتا ہے:
كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ
ہر گروہ اسی پر خوش ہے جو اس کے پاس ہے۔
شاید مسئلہ صرف یہ نہیں کہ ہم تقسیم ہوگئے۔
مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اپنی تقسیم سے محبت ہوگئی۔
اور پھر اس سے بھی بڑا سوال:
امت کہاں گئی؟ اور الناس کہاں گئے؟
یہ ویڈیو Muslim identity, Ummah, Islamic sects, Sunni-Shia divide, Hanafi-Shafi'i identity, Deobandi-Barelvi divide, Islamic movements, Muslim unity, sectarianism, nationalism and the nation-state پر ایک مختلف زاویے سے گفتگو کرتی ہے۔
آخر میں سوال بہت سادہ ہے:
جب کوئی پوچھے: “آپ کون سے مسلمان ہیں؟”
تو کیا “مسلمان” ہونا کافی نہیں ہونا چاہیے؟
هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ
اس نے تمہارا نام رکھا تھا—مسلمان۔
English Title: When Did Being Muslim Stop Being Enough?