گڈانی: بلوچستان کے ساحلی قصبے گڈانی میں سمندر سے وابستہ محنت کش خاندان
DAHN TV Official
0:00 / 0:00
گڈانی: بلوچستان کے ساحلی قصبے گڈانی میں سمندر سے وابستہ محنت کش خاندان
77 просмотров · 5 дней назад
DAHN TV Official
89 подписчиков
77 просмотров · 5 дней назад
گڈانی: بلوچستان کے ساحلی قصبے گڈانی میں سمندر سے وابستہ محنت کش خاندان آج بھی اپنے آباؤ اجداد سے ملنے والے روایتی ہنر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
گڈانی کے ساحل پر مقامی کاریگر لکڑی کی کشتیاں، سمندری استعمال کی مختلف اشیا اور ٹنکی نما چھوٹے چولہے تیار کرتے ہیں، جو سمندر کی تیز ہواؤں میں ملاحوں اور ماہی گیروں کے لیے کھانا پکانے اور چائے بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کاریگروں کے مطابق یہ ہنر برسوں کے تجربے سے نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جدید سہولیات، فنی تربیت اور مالی معاونت فراہم کی جائے تو گڈانی کی یہ روایتی دستکاری مزید فروغ پا سکتی ہے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔
گڈانی کا ساحل صرف سمندر نہیں، بلکہ محنت، ہنر اور باوقار روزگار کی بھی ایک زندہ تصویر ہے۔
#Gadani #Balochistan #LocalCrafts #Fishermen #DAHN_TV_Stories