Перейти к содержимому

عصرِ حاضر کے فکری و معاشی بحران کے تناظر میں آن لائن مذہبی سطحیت و جذباتیت کا جائزہ اور صحبتِ صالحہ

Rahimia Institute of Quranic Sciences

0:00 / 0:00

عصرِ حاضر کے فکری و معاشی بحران کے تناظر میں آن لائن مذہبی سطحیت و جذباتیت کا جائزہ اور صحبتِ صالحہ

392 просмотра · 8 ч назад
Rahimia Institute of Quranic Sciences
46,4 тыс. подписчиков
392 просмотра · 8 ч назад
عصرِ حاضر کے فکری و معاشی بحران کے تناظر میں آن لائن مذہبی سطحیت و جذباتیت کا جائزہ اور صحبتِ صالحہ کے ذریعے اجتماعی تربیت کی اہمیت خطبہ جمعۃ المبارک حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 26؍ ربیع الثانی 1448ھ /9؍ اکتوبر 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس خطبے کی راہ نما قرآنی آیت وَ اصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰكَ عَنْهُمْۚ تُرِیْدُ زِیْنَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَهٗ عَنْ ذِكْرِنَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ وَ كَانَ اَمْرُهٗ فُرُطًاٝ (28) سورۃ الکھف:18 (28) ترجمہ: تو ان لوگوں کی صحبت میں رہ جو صبح اور شام اپنے رب کو پکارتے ہیں، اسی کی رضامندی چاہتے ہیں، اور تو اپنی آنکھوں کو ان سے نہ ہٹا، کہ تو دنیا کی زندگی کی زینت تلاش کرنے لگ جائے، اور اس شخص کا کہنا نہ مان جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا، اور اپنی خواہش کے تابع ہو گیا ہے، اور اس کا معاملہ حد سے گزرا ہوا ہے۔ ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇 0:00 آغاز 01:01 دینِ اسلام کی جامعیت اور رہبانیت کا ردّ 05:44 عملی حقائق سے عاری مروّجہ دینی مباحث اور نوجوانوں کی کنفیوژن 08:32 دینِ اسلام میں معاشرتی معاملات کی اہمیت اور ان پر راہ نمائی کا نظام 13:42 دینی مباحث میں معاشرتی موضوعات سے پہلو تہی کے نقصانات 15:49 مُلکِ عزیز کے تلخ حالات کی بنیادی وجہ: کالونیل نظام کا تسلسل 17:36 ورلڈ بنک کی حالیہ جاری کردہ معاشی رپورٹ (میناپ) کا تنقیدی تجزیہ 21:31 انسانی فطرت اور دینِ اسلام میں اجتماع کی اہمیت اور اجتماعی نظام کی خرابی کے تباہ کن اثرات 25:13 اجتماعی نظام کی درستگی کے لیے صحیح فِکر، اجتماعیت اور تاریخی تسلسل کی اہمیت 27:55 دینی موضوعات پر آن لائن کورس اور لیکچر دینے والے ’بُقراطوں‘ کا شعوری جائزہ 28:51 دینی تعلیم و تربیت کے لیے دینی اجتماع کی ضرورت 31:08 کاروباری بنیادوں پر موجود دینی آن لائن کورسوں کے نوجوانوں پر خطرناک اثرات 32:21 صحابہؓ کا مقامِ صحابیت اور دینِ اسلام میں دینی اجتماع اور صحبتِ صالح کی قدر و قیمت 33:55 آن لائن ’سکالروں‘ کا غیر سماجی دینی موضوعات کے ذریعے نوجوانوں کو متأثر کرنے کا رجحان 37:15 حضرت عمرِ فاروقؓ کا حدیث کے ثبوت میں حدّ درجہ احتیاط کا رویّہ اور ہمارے لیے راہ نمائی 40:02 باشعور قیادت کی پہچان کے لیے تنقیدی رویہ اپنانے کی ضرورت 43:00 اُسوہ حسنہﷺ کی روشنی میں فِکری تشکیل اور تربیت کے لیے دینی اجتماع کی ضرورت کا جائزہ 44:36 مذہبی لبادے میں خواہش پرست راہ نماؤں کے شعوری جانچ پرکھ کا طریقہ کار 48:51 تاریخی تسلسل کے ذریعے حقائق کی آگہی اور متوازن رویوں کے اختیار کرنے کی ضرورت و اہمیت بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/   / rahimiainstitute      / @rahimia-institute   منجانب: رحیمیہ میڈیا