امین شارق | وہی گزرے دن یاد آنے لگے ہیں| Urdu Ghazal |Urdu Poetry | Heart Touching poetry
Blue Diamond
0:00 / 0:00
امین شارق | وہی گزرے دن یاد آنے لگے ہیں| Urdu Ghazal |Urdu Poetry | Heart Touching poetry
120 просмотров · 12 дн. назад
Blue Diamond
125 подписчиков
120 просмотров · 12 дн. назад
Wohi Guzray Din Yaad Aane Lagay Hain is a heartfelt Urdu ghazal about memories that return, dreams of a beloved, and the quiet restlessness of love. Poetry by Amin Shariq.
وہی گزرے دن یاد آنے لگے ہیں ایک درد بھری غزل ہے جس میں بچھڑے ہوئے لمحے، دلبر کے خواب اور دل کی بے قراری ایک بار پھر جاگ اٹھتی ہے۔ شاعر امین شارق نے یاد اور محبت کے ان احساسات کو خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔
وہی گُزرے دِن یاد آنے لگے ہیں
جِسے بُھولنے میں زمانے لگے ہیں
مُجھے خُواب دِلبر کے آنے لگے ہیں
خیالوں میں بھی وہ ستانے لگے ہیں
کبھی یاد آکر، کبھی اشک بن کر
وہ آنکھوں میں پِھر جِھلملانے لگے ہیں
ابھی دِل کو کُچھ چین آیا ہی تھا کہ
وہ پِھر بے قراری بڑھانے لگے ہیں
نظر بھر نہ دیکھا نہ کُچھ حال پُوچھا
تری بزم سے اُٹھ کے جانے لگے ہیں
کیا ہم کو محروم دِیدارِ رُخ سے
بُجھا کے دِیا، دِل جلانے لگے ہیں
ہمیں عِشق شارق ہُوا تو نہیں ہے
اکیلے میں ہم گُنگنانے لگے ہیں
For More
/ @bluediamond-k4n