Перейти к содержимому

دیور کی فائرنگ سے بھابھی جاں بحق، ملزم گرفتار

National 01 HD Digital News

0:00 / 0:00

دیور کی فائرنگ سے بھابھی جاں بحق، ملزم گرفتار

521 просмотр · 3 дня назад
National 01 HD Digital News
137 подписчиков
521 просмотр · 3 дня назад
پشاور: گھریلو تنازع خونیں تصادم میں بدل گیا، دیور کی فائرنگ سے بھابھی جاں بحق، ملزم گرفتار پشاور(کرائم رپورٹر)لیڈی ریڈنگ ہسپتال کوارٹر قبرستان میں گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر دیور کی فائرنگ سے 25 سالہ خاتون سعدیہ بی بی شدید زخمی ہو کر جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو آلۂ واردات سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سعدیہ بی بی زوجہ فراز اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران اپنے دیور وقاص ولد رفیق کے ساتھ کسی بات پر زبانی تکرار ہوگئی۔ مبینہ طور پر تکرار کے دوران وقاص نے پستول نکال کر خاتون پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گولیاں اس کی چھاتی اور پسلیوں کے مختلف حصوں پر لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی DSP سٹی شاہین شاہ خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنی نگرانی میں پولیس کو ملزم کی گرفتاری اور آلۂ واردات برآمد کرنے کے لیے کارروائی کی ہدایت کی۔ ان کی نگرانی میں SHO تھانہ کابلی بلال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو موقع کے بعد ہی حراست میں لے لیا گیا جبکہ آلۂ واردات بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی وجہ زبانی تکرار سامنے آئی ہے، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ DSP سٹی شاہین شاہ خان کی نگرانی میں فوری پولیس ایکشن کے باعث ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، جس پر مزید تفتیش کے بعد واقعے کی اصل وجوہات اور دیگر حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔