Перейти к содержимому

Rehmat Ka Khazana Beti Hai | Dedicated To My Beloved Daughter | Jameel Hansrot

Jameel Hansrot

0:00 / 0:00

Rehmat Ka Khazana Beti Hai | Dedicated To My Beloved Daughter | Jameel Hansrot

11 360 просмотров · 2 года назад
Jameel Hansrot
15,7 тыс. подписчиков
11 360 просмотров · 2 года назад
رحمت کا خزانہ بیٹی ہے منحوس نہ سمجھو بیٹی کو دریائے تحمل کا دھارا ماں باپ کی آنکھوں کا تارا ہر گھر کے فلک پر ہوتی ہے خوشیوں کا چمکتا مہہ پارہ جب لوٹ کے گھر باپ آتا ہے دن بھر کا تھکا غم کا مارا بیٹی کو لگا کر سینے سے غم بھول ہی جاتا ہے سارا راحت کا خزانہ بیٹی ہے منحوس نہ سمجھو بیٹی کو جو شرم و حیا کا پیکر ہے وہ فاطمہ بھی ایک بیٹی ہے جو عہد و وفا کا پیکر ہے وہ عائشہ بھی ایک بیٹی ہے جو جود و سخا کا پیکر ہے وہ حفصہ بھی ایک بیٹی ہے جو صبر ورضا کا پیکر ہے وہ ماریہ بھی ایک بیٹی ہے عظمت کا خزانہ بیٹی ہے منحوس نہ سمجھو بیٹی کو ماں باپ کے وقتِ ضعیفی میں کام اکثر بیٹی آتی ہیں ماں باپ کی خدمت کرنے میں یہ بیٹی جان لٹاتی ہے سسرال ہو یا میکہ اپنا ہر فرض نبھاتی ہے بیٹی بے روح مکانوں کو جعفر جنت بناتی ہے بیٹی جنت کا خزانہ بیٹی ہے منحوس نہ سمجھو بیٹی کو