Tajweed Course || کیفیت وقف کے اعتبار سے وقف کی اقسام || By Qari Muhammad Awais Aslmi || 1443\2021
Qari MuhammadOwais القاری علامہ محمداویس بن الارشد
0:00 / 0:00
Tajweed Course || کیفیت وقف کے اعتبار سے وقف کی اقسام || By Qari Muhammad Awais Aslmi || 1443\2021
4 647 просмотров · 5 лет назад
Qari MuhammadOwais القاری علامہ محمداویس بن الارشد
15,1 тыс. подписчиков
4 647 просмотров · 5 лет назад
"کیفیت وقف کے اعتبار سے وقف کی اقسام"
٭ وقف بِالسُّکون ٭وقف بالاسکان
٭ وقفِ حسن وقف بالابدال ٭ وقف بالرَّوم ٭وقف بالاشمام
(1)… وقف بِالسُّکون :
کلمہ کا آخری حرف اگر پہلے سے ساکن ہوتووہاں سانس اور آواز توڑ کر ٹھہرنا جیسے اَلَمْ نَشْرَحْ
(2)…وقف بالاسکان :
موقوف علیہ کا آخری حرف اگر ’’مُتَحَرِّ ک ‘‘ہے تو اسے ساکن کرکے وقف کرنے کو ’’ وقف بالاسکان ‘‘ کہتے ہیں جیسے رَبِّ الْعٰلَمِیْنْ o
وقف بالاسکان تینوں حرکتوں ( زبر…َزیر…ِپیش…ُ ) میں ہوتاہے ۔
(3)…وقف بالابدال :
حرفِ موقوف علیہ کو قاعدہ کے مطابق بدل کرپڑھنے کو ’’ وقف بالابدال ‘‘ کہتے ہیں ۔ وقف بالابدال کے دو قاعدے ہیں : ٭کلمہ کے آخر میں دوزبر …ً ہوتو وقف میں الف سے بدل کر پڑھاجاتاہے جیسے ’’علیمًا ‘‘سے ’’علیما‘‘٭اگر کلمے کے آخر میں گول ’’ۃ‘‘ہوتو وقف میں اسے ( ھ ساکنہ) سے بدلا جاتا ہے جیسیقُوَّۃٌ سے قُوَّہْ ۔
(4)…وقف بالرَّوم :
روم کے لغوی معنی ہیں ’’ ارادہ کرنا ‘‘ اصطلاح تجوید میں ’’ جس کلمے پر وقف کرنا ہو اس کے آخری حرف کی ایک تہائی حرکت اداکرنے کو ’’وقف بالرّوم ‘‘ کہتے ہیں ۔ وقف بالرّو م ضَمّہ اور کسرہ میں ہوتاہے جیسے خَوْفٍ
(5)…وقف بالاشمام :
جس کلمے پر وقف کرنا ہو اس کے آخری حرف کو ساکن کرکے ہونٹوں سے ضَمّہ کی طرف اشارہ کرنے کو’’ وقف بالاشمام ‘‘ کہتے ہیں ۔ جیسے اَلرَّسُولُ ، یہ وقف صرف ’’ ضَمّہ ‘‘ میں ہوتاہے ۔
#qariawaisaslmi #tajweedcourse #ahkametajweed #onlinelearntajweedulquran