9 سال کا بچہ، گھر کا سہارا اور اپنی خواہشیں بھول کر بہن بھائیوں کی روٹی کا فکر مند 💔
Saqib Allyana
0:00 / 0:00
9 سال کا بچہ، گھر کا سہارا اور اپنی خواہشیں بھول کر بہن بھائیوں کی روٹی کا فکر مند 💔
85 просмотров · 3 дня назад
Saqib Allyana
353 подписчика
85 просмотров · 3 дня назад
معصوم بچہ 9 سال کا۔ گھر کا سربراہ ۔
اس وڈیو کو توجہ سے دیکھ کر فیصلہ کریں خواہشات کر مر جانا اور کس چیز کو بولتے ہین ۔
گھر چلا رہا ہے یہی بچہ ۔ ماں اللہ کو پیاری ہو گئی تھی جب یہ 4 سال کا تھا ۔ ایک چھوٹی بہن اور اس سے چھوٹا بھائی ہے ۔
بہن مسجد میں قرآن پڑھنے جاتی ہے جب کے چھوٹے بھائی کو اس بچہ نے سکول میں داخل کروایا ہے اس سال۔
۔۔۔۔۔
باپ کو صرف حقہ پینا یاد ہے ۔ یا بچون کو مارتا ہے ۔
۔۔۔۔۔
وسائل کیا ہیں پھپھو کے بیٹے نے اپنی موٹرسائیکل ٹھیک کرنے والی دوکان پر رکھ لیا کے بچہ خراب نہ ہو جائے فارغ گھوم پھر کر گاون میں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
باپ مینٹلی ریٹارٹیڈ ہے بیوی کے فوت ہونے کے بعد سے ۔ کبھی بلکل نارمل بہیو کرتا ہے تو کبھی مکمل پاگل ہو جاتا ہے ۔
بچہ روٹی بھی خود پکاتا ہے ۔ سالن ادھر ادھر سے لے لیتے ہین تینوں بچے گاون میں سے۔
یا کبھی خود دال پکا لی۔
۔۔۔۔۔۔
چچا کے ہوٹل پر کام کرتا رہا ہے برتن دھوتا تھا وہ مارتا تھا اور پیسے بھی نہین دیتا تھا ۔ پھر باپ سمیت اس نے گھر سے نکال دیا ان تین بچون کو گھر پر قبضہ کر لیا۔
فوت شدہ بہن کے بچون کو خالہ نے اپنے گھر میں کمرہ دے دیا رہنے کو۔ ان کے اپنے۔ حالات بھی اچھے نہیں ہیں خود بھی محنت مزدوری کرتی ہے خالہ وہ اپنے گھر کی روٹی مشکل سے پوری کرتی ہے ۔
دو کمرے تھے اس کے ایک ان کو دے دیا اس نے ۔
۔۔۔۔۔۔
موٹرسائیکل ٹھیک کرنے کی دوکان والا مالک دوپہر کا کھانا بھی دیتا ہے اور روز سو روپے بھی دیتا ہے۔
بچہ روز 3 کلومیٹر پیدل چل کر اڈے پر دوکان میں کام کرنے آتا ہے صبح اور شام کو ایسے ہی واپس جاتا ہے ۔
پبلک سروس ہے نہین اس علاقے میں چنگچی وغیرہ ۔ کبھی کبھار کوئی موٹرسائیکل والا لیفٹ دے دے تو الگ بات ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
بچے سے پوچھا پیسے چائین یا راشن تو بولا راشن دے دیں میں کما بھی رہا ہوں تو روٹی پوری ہو جائے گی ایسے ۔
میں بڑا ہو کر دوکان بنا لوں گا موٹرسائیکل مستری والی پھر زندگی آسان ہو جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
استاد اس بچے سے کام نہین لیتا بس اس کس سیکھا رہا ہے کام لڑتا نہیں ہے ۔ پیار سے بات کرتا ہے۔
سمجھیں وہ استاد ان بچون کے لئے ایک گاون کے اڈے پر رحمت کا فرشتہ بن کر چھوٹی سے دوکان سے اپنا اور ان کا گھر چلا رہا ہے ۔
ایسے فرشتہ صفت افراد بھی موجود ہیں اس دنیا میں ۔
۔۔۔۔۔۔
کیا آپ اس بچے کے معاملات پر چائلڈ لیبر والا ایکٹ لگا کر اس کو بےروزگار کر کے اس کو حلال کمائی سے دور کر کے صرف راشن پر لگا دیکھنا چاہتے ہیں یا اس کی اپنی دوکان ہو جہان یہ سارا کام کرے اپنے بہن بھائی کو خود پالے ۔
اس عمر میں کام سیکھ گئا تو جلد اپنے پاون پر کھڑا ہو جائے گا یہ بچہ ۔
میں اس بچے سے جب پوچھتا کچھ چائیے تو بولتا کھانے پیسے کا سامان ۔
مطلب اس بچے کے لئے خواہشات مر چکی ہیں فقط روٹی پوری کرنا ہی زندگی کا مقصد رہ گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
اپنے 8۔ یا 9 سال کے بچے کو سامنے رکھ کر اس بچے کی زندگی بارے سوچ لیں ۔ اپ کے بچے خواہشات کے چنگل میں کیسے پھنسے ہوئے ہیں ۔
اور یہ بچہ کہاں کھڑا ہے ۔
۔۔۔۔۔
خدا کا شکر ادا کیا کریں کے رب نے زندگی کی کون سی نعت ہے جو نہیں دی ہوئی ۔ ۔ ۔
۔۔۔۔۔۔
اس بچے کے بہت سارے کام ہین جو جلد ہی پورے کر کے آپ کو بتاون گا۔
رہنے کی جگہ دیکھ لیں ان کی وڈیو میں تاکہ آپ کو رب سے کوئی رنج نہ رہے ۔
۔۔۔۔۔۔
اب کر کے دیکھاو ناشکری ۔
#SaqibAllyana #Punjab