شوہر کے بعد چھ بیٹیوں کی ذمہ داری، ماں نے کہا: عزت سے بھوکی مر جاؤں گی 💔
Saqib Allyana
0:00 / 0:00
شوہر کے بعد چھ بیٹیوں کی ذمہ داری، ماں نے کہا: عزت سے بھوکی مر جاؤں گی 💔
1 590 просмотров · 2 недели назад
Saqib Allyana
353 подписчика
1 590 просмотров · 2 недели назад
آپ کو آج ایک نہایت ضرورت مند لیکن خودار اور خاتون بارے بتاتا ہون ۔ اس وڈیو کو دیکھین اور خاتون کی اواز سن کر محسوس کرین ان پر کیا بیت رہی ہے شوہر کے وصال کے بعد اس درندوں کے معاشرے مین ۔
چھ بیٹیون کی ماں دو بڑی بیٹیان۔ بیاہ چکی ہین ۔
گھر بیٹھی چار بیٹیون مین سے 2 ڈیف اینڈ ڈم ہیں سپیشل چائلڈ ہیں ۔
اور سب سے چھوٹی بیٹی جس کو وئیل چئیر دی ہم نے وہ معذور اور ابنارمل ہے ۔ مکمل سپیشل چائلڈ ہے۔
بیٹا نہین ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
شوہر 3 سال بیمار رہا گردوں کا مریض تھا مروت بھائی نے راشن اور بیماری میں مکمل سپورٹ کیا جہان جہان سے علاج ممکن تھا۔
لیکن رب کو جو منظور ۔ 2 ماہ پہلے سر کا سائین رب کو پیارا ہو گیا۔ رکشہ چلاتا تھا ۔
بیماری کے دوران جو قرض اس خاندان پر چڑھا بیوی نے شوہر کے فوت ہوتے ہی رکشہ بیچ کر وہ ادھار ادا کر دیا۔
باقی چند ہزار بچے وہ قل اور چالیسون پر لگ گئے ۔
۔۔۔۔۔۔
اب ہم گئے دوبارہ ان اماں جی سے پوچھا کے آپ کے روزگار کا کیا کریں آپ حکم کریں۔
تو ماں جی نے سیدھا بولا ۔ میں دوکان نہین چلا سکتی۔ یہان گاون کا ہر مرد بہن سمجھ کر درازے پر نہیں آتا ۔
اور میں عزت سے بھوکی مر جانا گوارا کر لوں گی ذلت کی حرام روٹی مجھے قبول نہیں ہے ۔
چند الفاظ کاٹ دئیے ہین جو انہوں نے بولے وہ نہایت تکلیف دہ تھے ۔
جانور رکھنے کا پوچھا تو بولین زمیں ہے نہین ۔ اور لوگ جانور پالنے کو بنے سے گھاس کاٹنے آنے والی عورت کے ساتھ جو ڈیمانڈ کرتے ہین میری ہمت نہین کے مین عزت بیچ کر خانور پالوں۔
۔۔۔۔۔۔۔
یہ ہے ہمارے معاشرے کا اصل چہرہ ۔ یہان ایک عورت کسی دوسرے مرد پر اعتبار کر کے اس کو اپنا کام تک بتانے سے ڈر رہی ہین۔
ہم جانورون کے درمیان جی رہے ہین ۔
پھر ان کا کنسرن صرف مرد نہیں ہین ۔ وہ کہتی ہیں یہان تو غلط عورتیں ہی اصل میں دوسری شریف عورت کو غلط راستوں پر لگانے واسطے مجبوریاں پیدا کرتی ہین ایسے مسائل پیدا کرتی ہیں کے انسان بے بس ہو کر کچھ غلط کرنے پر راضی ہو جائے اور وہ عورتیں چار پیسے کما سکیں کسی کو گاہک بنا کر ۔
ہر دو چار دن میں پیغام پہنچا دینا کے فلان نے تمہارا پوچھا ہے ۔ وہ مدد کر دے گا بس تھوڑا سا اس کی خواہشات پر توجہ دو۔
استغفراللہ۔
۔۔۔۔۔
آخر ان کا ارادہ سلائی مشین کر بنا ہے ۔ ان کو اینڈرییڈ موبائل لے کر دینا ہے جس سے ان کی بڑی بیٹی جو کے شادی شدہ ہے وہ اپنی سلائی کی سکلز کو بہتر کر لے گی دیکھ کر۔
پھر اور چھوٹی 3 بہنون کو جن میں سے دو ڈیف اینڈ ڈیم ہیں ان کو خود سیکھا لے گی سلائی کرنا ۔ مشین دو عدد ہم ان کو لے کر دے دیں گے اسی ماہ اگلے راشن دیتے وقت دے ائین گے ۔
ایک مشین ان کے پاس موجود بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وئیل چئیر دے آیے ہین ۔
۔۔۔۔۔۔۔
رب ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائے ۔ اور عزت محفوظ و سلامت رکھے ان کی ۔
#SaqibAllyana #Punjab