خطبہ جمعہ | فضیلۃ الشیخ ابو معاذ مفتی محمد شریف حفظہ اللہ
JAMIA ABI BAKR AL-ISLAMIYYAH (OFFICIAL)
0:00 / 0:00
خطبہ جمعہ | فضیلۃ الشیخ ابو معاذ مفتی محمد شریف حفظہ اللہ
16 просмотров · 9 мес. назад
JAMIA ABI BAKR AL-ISLAMIYYAH (OFFICIAL)
2,45 тыс. подписчиков
16 просмотров · 9 мес. назад
خطبہ جمعہ | فضیلۃ الشیخ ابو معاذ مفتی محمد شریف حفظہ اللہ
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
02 January 2026
موضوع : سالِ نو کا جشن اور مسلمان.
فضیلۃ الشیخ ابو معاذ مفتی محمد شریف حفظہ اللہ
مفتی جامعہ ابی بکر الاسلامیہ
دنیا کےتمام مذاہب اور قوموں میں تہوار اور خوشیاں منانے کے مختلف طریقے ہیں ۔ہر ایک تہوار کا کوئی نہ کوئی پس منظر ہے اور ہر تہوار کوئی نہ کوئی پیغام دے کر جاتا ہے جن سےنیکیوں کی ترغیب ملتی ہے اور برائیوں کو ختم کرنے کی دعوت ملتی ہے ۔ لیکن لوگوں میں بگاڑ آنےکی وجہ سے ان میں ایسی بدعات وخرافات بھی شامل ہوگئی ہیں کہ ان کا اصل مقصد ہی فوت جاتا ہے ۔جیسے جیسے دنیا ترقی کی منازل طے کرتی گئی انسانوں نےکلچر اور آرٹ کےنام سے نئے نئے جشن اور تہوار وضع کیےانہی میں سے ایک نئے سال کاجشن ہے ۔ نئے سال کےجشن میں دنیا بھر میں رنگ برنگی لائٹوں اور قمقمو ں سے اہم عمارات کو سجایا جاتا ہے اور 31؍دسمبر کی رات میں 12؍بجنے کا انتظار کیا جاتا ہے۔ 12؍بجتے ہی ایک دوسرے کو مبارک باد دی جاتی کیک کاٹا جاتا ہے ، ہرطرف ہیپی نیوائیر کی صدا گونجتی ہے،آتش بازیاں کی جاتی ہے اور مختلف نائٹ کلبوں میں تفریحی پروگرام رکھا جاتا ہےجس میں شراب وشباب اور ڈانس کابھر پور انتظام رہتا ہے اس لیے کہ ان کی تفریح صرف دوچیزوں سےممکن ہے شراب اور عورت۔دراصل نئے سال کا جشن عیسائیوں کاایجاد کیا ہے۔ان کے عقیدے کےمطابق 25؍دسمبر کو سید نا عیسی کی پیدائش ہے اسی خوشی میں کرسمس ڈے منایا جاتا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں جشن کی کیفیت رہتی ہے اور یہی کیفیت نئے سال کی آمد تک برقرار رہتی ہے ۔آج عیسائیوں کی طرح بہت سے مسلمان بھی نئے سال کے منتطر رہتے ہیں اور 31؍دسمبر کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے ۔ مسلمانوں نے اپنی اقدار اورروایات کو کم تر اور حقیر سمجھ کر نئے سال کا جشن منانا شروع کردیا ہے ۔جب کہ یہ عیسائیوں کا ترتیب دیا ہوا نظام تاریخ ہے ۔ مسلمانوں کااپنا قمری اسلامی نظام تاریخ موجود ہے جو نبی کریم ﷺ کی ہجرت سے مربوط ہے جس کا آغاز محرام الحرام سے ہوتا ہےیہی اسلامی کلینڈر ہے لیکن افسوس تو یہ ہےکہ ہم میں سےاکثرکو اس کاعلم بھی نہیں ہو پاتا۔اور مسلمان سیدنا عبداللہ بن ہشام مروی اس ضعیف حدیث کی بنا پر نئے سال کی مبارک باد دینے کو جائز سمجھتے ہیں ۔ كان أصحاب النبي صلی الله علیه وآله وسلم يتعلمون هذا الدعاء إذا دخلت السنة أو الشهر: اللهم أدخله علينا بالأمن والإيمان، والسلامة و الإسلام، و رضوان من الرحمن، و جواز من الشيطان.(الطبراني الأوسط: 6241) ’’نئے سال یا مہینے کی آمد پہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے تھے: اے اللہ! ہمیں اس میں امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ داخل فرما۔ شیطان کے حملوں سے بچا اور رحمن کی رضامندی عطاء فرما۔‘‘ نیا سال منانے والے اور اسکی مبارک باد دینے والے الله کے نبی کی یہ حدیث یاد رکھیں’’جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ کل قیامت کے دن انہیں میں شمار ہوگا‘‘(ابو داؤد) نئے سال کا تہوار عیسایئوں کا ہےمسلمانوں کا نیا سال محرم سے شروع ہوتا ہے.
#اتباع-رسول #اتباع-سنت #سیرتالنبی #سنت-نبوی #رسول-اکرم #فضائل-اتباع #اتباع-محمدی #quranandsunnah #seeratunnabi #prophetmuhammad #islamiclectures #islamicreminder #jummakhutbah #fridaykhutbah #hadith #islamicknowledge #اتباع-نبی #سنت-کی-پیروی
#اللّٰہپرتوکل
#توکلکیفضیلت
#اسلامیہدایت
#اللہپرایمان
#اسلامکاپیغام
#روحانیروشنی
#اسلامیآیات
#ایماناورتوفیق
#اسلامیکتاب
#روحانیت
#FollowingTheProphet #quranandsunnah #seeratunnabi #sunnahlifestyle #prophetmuhammad #fridaykhutbah #islamiclectures #islamicreminder #hadith #islamicknowledge #islamicsermons #ImportanceOfSunnah #ObedienceToProphet #islamicmotivation