Перейти к содержимому

گھنٹہ گھر کے بازاروں میں کافی ساری تبدیلیاں! امین پور بازار اور جھنگ بازار کی تازہ اپڈیٹ

Bin Liaqat

0:00 / 0:00

گھنٹہ گھر کے بازاروں میں کافی ساری تبدیلیاں! امین پور بازار اور جھنگ بازار کی تازہ اپڈیٹ

1 236 просмотров · 1 дн. назад
Bin Liaqat
1,71 тыс. подписчиков
1 236 просмотров · 1 дн. назад
السلام علیکم جناب! فیصل آباد گھنٹہ گھر کے بازاروں میں بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ آج کی ویڈیو میں آپ کو امین پور بازار اور جھنگ بازار کی تازہ ترین صورتحال دکھائیں گے کہ بازاروں میں کیا کیا تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ امین پور بازار کی تازہ صورتحال: امین پور بازار کی گرین بیلٹ میں پودے تیزی سے لگنا شروع ہو چکے ہیں۔ کہیں ویلڈنگ کا کام جاری ہے، کہیں پینٹ ہو رہا ہے اور کہیں جالی لگائی جا رہی ہے۔ صفائی ستھرائی کا عمل بھی جاری ہے اور بیوٹیفکیشن کا کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بازار کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جھنگ بازار کی تازہ اپڈیٹ: جھنگ بازار میں بھی ماشاءاللہ فٹ پاتھوں پر کنکریٹ ٹائلیں لگانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ عمارتوں پر فولڈنگ اور دیگر کام جاری ہیں، جو عمارتوں کو خوبصورت بنانے اور موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے عمل کا حصہ ہیں۔ اس کے ساتھ واپڈا کا کام بھی جاری نظر آ رہا ہے۔ بازار کے اندر گرین بیلٹ کی تازہ صورتحال بھی آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ کہیں مستری بارشی نالے کی تعمیر میں مصروف ہیں اور کہیں دوسرے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ماشاءاللہ فیصل آباد کے آٹھوں بازاروں کی خوبصورتی اور تبدیلیوں کے لیے کام جاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ آپ کو ہر روز موقع پر جا کر تازہ اور حقیقی صورتحال دکھائیں۔ اگر آپ کو ہماری یہ ویڈیو اچھی لگی ہے تو چینل کو سبسکرائب کریں، ویڈیو کو لائک کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا نہ بھولیں۔ آج کے لیے اتنا ہی، اپنا خیال رکھیے گا۔ اللہ حافظ! #Faisalabad #AminpurBazar #JhangBazar #FaisalabadUpdates #Beautification