Перейти к содержимому

#22RajabKundekiNiyaz #imamJaffarSadiq 22Rajab k Kunde ki Haqeqat || Konday ki Niyaz Jaiz ya NaJaiz ?

iLM E NaFaY عِلمِ نافِع

0:00 / 0:00

#22RajabKundekiNiyaz #imamJaffarSadiq 22Rajab k Kunde ki Haqeqat || Konday ki Niyaz Jaiz ya NaJaiz ?

147 просмотров · 4 года назад
iLM E NaFaY عِلمِ نافِع
6,45 тыс. подписчиков
147 просмотров · 4 года назад
‪@ilmenafayshorts‬ ‪@ilmenafay‬ 22 رجب کے کونڈوں کی حقیقت کونڈوں کی نیاز جائز ھے جواز کے قائلین صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی اپنی مقبول کتاب بہار شریعت میں لکھتے ہیں: ”ماہ رجب میں بعض جگہ حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کو ایصال ثواب کے لیے پوریوں کے کونڈے بھرے جاتے ہیں یہ بھی جائز ہے، مگر اس میں اسی جگہ کھانے کی بعضوں نے پابندی کر رکھی ہے، یہ بے جا پابندی ہے۔“ محدث اعظم پاکستان، مولانا محمد سردار احمد رضوی، 22 رجب کو کونڈے بھی شرعا جائز و باعث خیروبرکت ہیں امیر اہلسنت و مفتی پاکستان ابو البرکات سید احمد قادری  22 رجب کے کونڈے بھرنا بھی اہل سنت کے معمولات میں سے ہے اور اس کے جواز کے وہی دلائل ہیں جو فاتحہ و ایصال ثواب کے ہیں علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی اپنی کتاب جنتی زیور میں لکھتے ہیں: ماہ رجب میں حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کو ایصال ثواب کرنے کے لیے پوریوں کے کونڈے بھرے جاتے ہیں یہ سب جائز اور ثواب کے کام ہیں۔ مفتی محمد خلیل خان برکاتی، اپنی کتاب سنی بہشتی زیور میں لکھتے ہیں: ماہ رجب میں بعض جگہ حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کو ایصال ثواب کے لیے کھیر پوری (حلوا) پکا کر کونڈے بھرے جاتے ہیں اور فاتحہ دلا کر لوگوں کو کھلائے جاتے ہیں، یہ بھی جائز ہے۔