Перейти к содержимому

Naat Ahmed Faraz نعت احمد فراز

Aban Usmani

0:00 / 0:00

Naat Ahmed Faraz نعت احمد فراز

33 просмотра · 6 мес. назад
Aban Usmani
413 подписчиков
33 просмотра · 6 мес. назад
مرے رسول کہ نسبت تجھے اجالوں سے میں تیرا ذکر کروں صبح کے حوالوں سے نہ میری نعت کی محتاج ذات ہے تیری نہ تیری مدح ہے ممکن مرے خیالوں سے تُو روشنی کا پیمبر ہے اور مری تاریخ بھری پڑی ہے شبِ ظلم کی مثالوں سے ترا پیام محبت تھا اور میرے یہاں ںدل و دماغ ہیں پُر نفرتوں کے جالوں سے یہ افتخار ہے تیرا کہ میرے عرش مقام تو ہمکلام رہا ہے زمین والوں سے مگر یہ مفتی و واعظ یہ محتسب یہ فقیہ جو معتبر ہیں فقط مصلحت کی چالوں سے خدا کے نام کو بیچیں مگر خدا نہ کرے اثر پذیر ہوں خلقِ خدا کے نالوں سے نہ میری آنکھ میں کاجل نہ مُشکبُو ہے لباس کہ میرے دل کا ہے رشتہ خراب حالوں سےہے تُرش رو مری باتوں سے صاحبِ منبر خطیبِ شہر ہے برہم مرے سوالوں سے مرے ضمیر نے قابیل کو نہیں بخشا میں کیسے صلح کروں قتل کرنے والوں سے میں بے بساط سا شاعر ہوں پر کرم تیرا کہ باشرف ہوں قبا و کلاہ والوں سے مشکل الفاظ نسبت - تعلق relation مدح- تھریف appreciation محتسب-قاضی judge فقیہ- مذہبی فتوی دینے والے religious authority اثر پذیر۔ influence خلق خدا- اللہ کے بندے public ترش رو- تلخ bitter برہم - ناراضupset بے بساط - کم اہمیت والا unimportant قبا و کلاہ - fancy coats and cape احمد فراز