Перейти к содержимому

Motivational Nasheed 2023 - Adu e Deen Se Ju Do Bado - Mufti Waheed Ahmed

Nasheed Ul Islam Studio

0:00 / 0:00

Motivational Nasheed 2023 - Adu e Deen Se Ju Do Bado - Mufti Waheed Ahmed

9 133 просмотра · 3 г. назад
Nasheed Ul Islam Studio
12 тыс. подписчиков
9 133 просмотра · 3 г. назад
Motivational Nasheed 2023 - Adu e Deen Se Ju Dubadu Thay - Mufti Waheed Ahmed #aduedeensejudubaduthay #aduedeensejudubaduthaya #aduedeensejudubaduthaylyphuocloc #aduedeensejudubaduthayand #aduedeensejudubaduthayanda 🔴 Video Credit Voice : Mufti Waheed Ahmed Mastering : UKS Records Quetta Lyrics : Waseem Hijazi Vedio : Emaan Club Production : Nasheed Ul Islam Studio عدوئے دیں سے جو دوبدو تھے ہم ہی تھے وہ نوجواں اے لوگو نہ آنچ آنے دی ہم نے دیں پر تھے دیں کے ہم پاسباں اے لوگو یہ گردنیں کٹ گئی مگر جُھک سکی نہ باطل کے آگے ہرگز ہمیشہ باطل تھا ہم سے نالاں تھے حق کے ہم ترجماں اے لوگو نبی کے گلشن میں جب کبھی بھی خزاں کا موسم اتر کے آیا بہار لانے نکل پڑے ہم تھے ہم عدوئے خزاں اے لوگو خزاں کے موسم میں جب بھی ہم نے بہار لانے کی کوششیں کی تو تھے سدا بجلیوں کی زد میں ہمارے ہی آشیاں اے لوگو جلا کے ہم کشتیاں چلے تھے نہ مُڑ کے دیکھا تھا ہم نے پیچھے کہ سُوئے منزل رواں دواں تھے ہمارے ہی کارواں اے لوگو رہ وفا میں قدم قدم پہ سدا پڑا ہم کو جن سے پالا کڑی وہ سب آزمائشیں تھیں, کڑے تھے وہ امتحان اے لوگو رہِ عزیمت کی جو منازل لہو سے رنگین ہو چکی ہیں ہمارے بہتے لہو کے اس پر ملیں گے تم کو نشاں اے لوگو ہمیں تو جنت کی نعمتوں کی طلب تھی ہر دم اسی لئے تو لُبھا نہ پائی کبھی بھی ہم کو جہاں کی رنگینیاں اے لوگو سروں کی فصلیں اگر کٹائی, یہ مال و زر بھی اگر لٹایا ہمارا مقصد تھا اس زمیں پر نفازِ حکمِ قرآں اے لوگو بُھلا نہ دینا وہ داستاں تم لہو سے تحریر کی جو ہم نے سُنا چکا ہے تمہیں حِجازی وہ خونچکاں داستاں اے لوگو