مکہ مسجد بولٹن میں علامہ حافظ محمد اخترچشتی کی زیرِاہتمام عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد
ABN NEWS INTERNATIONAL
0:00 / 0:00
مکہ مسجد بولٹن میں علامہ حافظ محمد اخترچشتی کی زیرِاہتمام عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد
79 просмотров · 2 недели назад
ABN NEWS INTERNATIONAL
889 подписчиков
79 просмотров · 2 недели назад
برطانیہ سے راجہ محمد حنیف کی رپورٹ کے مطابق
بولٹن میں محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا روح پرور اجتماع، سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت
#boltannews #abnnewsinternational #uknewstoday #internationalnews #milademustafasaww #miladmehfal
بولٹن (رپورٹ): مکہ مسجد بولٹن میں ہر سال کی طرح اس سال بھی علامہ حافظ محمد اختر چشتی کی زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سے تشریف لانے والے جید علماء و مشائخ، مقامی علماء کرام، ثناء خوانانِ مصطفیٰ ﷺ اور سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی۔
محفلِ میلاد میں پاکستان سے تشریف لانے والے حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی، علامہ ظہور احمد نقشبندی، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، محمد زبیر احمد مدنی، ندیم احمد نوری، سید رضوان حسین شاہ، قاری محمد ارشد نقشبندی اور قاری محمد عمر نقشبندی سمیت دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی۔