إِنْ نِلْتِ يَا رِيحَ الصَّبَا (عربی کلام حضرت حسان سے منصوب)
Sabhi Rang Hamary
0:00 / 0:00
إِنْ نِلْتِ يَا رِيحَ الصَّبَا (عربی کلام حضرت حسان سے منصوب)
68 просмотров · 2 нед. назад
Sabhi Rang Hamary
70 подписчиков
68 просмотров · 2 нед. назад
اِنْ نَلْتِ يَا رِيْحَ الصَّبَا يَوْمًا اِلٰي اَرْضِ الحَرم
بَلِّغْ سَلاَمِيْ رَوْضَةً فِيْهَا النَّبِيُّ المُحْتَرَم
ترجمہ: اے بادِ صبا! اگر کبھی تیرا گزر سرزمینِ حرم (مدینہ منورہ) کی طرف ہو، تو میرا سلام اس روضۂ انور پر پہنچانا جس میں نبیِ محترم ﷺ تشریف فرما ہیں۔
مَنْ وَّجْهُهُ شَمْسُ الضُّحٰى مَنْ خَدُّهُ بَدْرُ الدُّجٰى
مَنْ ذَاتُهُ نُوْرُ الْهُدٰى مَنْ كَفُّهُ بَحْرُ الْهِمَمْ
ترجمہ: وہ جن کا چہرۂ انور چاشت کے سورج کی مانند چمکتا ہے اور جن کے رخسار تاریک رات میں چودھویں کے چاند جیسے ہیں۔ جن کی ذات سراپا نورِ ہدایت ہے اور جن کی ہتھیلی سخاوت کا سمندر ہے۔
قُرْاٰنُهُ بُرْهَانُنَا نَسْخًا لِّاَدْيَانٍ مَّضَتْ
اِذْ جَاءَنَآ اَحْكَامُهُ كُلُّ الصُّحُفِ صَارَ الْعَدَمْ
ترجمہ: ان کا (لایا ہوا) قرآن ہمارے لیے واضح دلیل ہے جس نے گزشتہ تمام ادیان کو منسوخ کر دیا۔ جب ان کے احکام ہمارے پاس آئے تو پہلی تمام کتابیں اور صحیفے کالعدم (ختم) ہو گئے۔
اَكْبَادُنَا مَجْرُوْحَةٌ مِّنْ سَيْفِ هِجْرِ الْمُصْطَفٰى
طُوْبٰى لِسُكَّانِ الْحَرَمِ فِيهِ النَّبِيُّ الْمُحْتَشَمْ
ترجمہ: ہمارے کلیجے مصطفیٰ ﷺ کے فراق اور دوری کی تلوار سے زخمی ہیں۔ خوش نصیبی ہے شہرِ حرم کے رہنے والوں کی، جہاں نبیِ محتشم ﷺ آرام فرما ہیں۔
يَا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِيْن يَا شَفِيْعَ الْمُذْنِبِيْن
اَكْرِمْ لَنَا يَوْمَ الْحَزِيْن فَضْلًا وَّ جُوْدًا وَ الْكَرَمْ
ترجمہ: اے تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آنے والے! اے گناہ گاروں کی شفاعت کرنے والے! قیامت کے اس غمگین دن اپنے فضل، جود و سخاوت اور کرم سے ہم پر عنایت فرمائیے گا
يَا رَحْمَةً لِّلعَالَمِينْ اَدْرِكْ لِزَيْنِ الْعَابديْن
مَحْبُوْسِ اَيْدِ الظَّالِمِينْ فِيْ الْمَوْكَبِ وَالْمزْدَحَمْ
اے رحمتِ عالم زین العابدین کو سنبھالیے
وہ ظالموں کے ہاتھوں میں گرفتار بھیڑ میں ہے