Перейти к содержимому

جنگ جیسی بھی ہو جہاں بھی ہو | Karbala Ke Sipahi | Heroes of Karbala | Urdu Manqabat

Al Zaman Production Layyah

0:00 / 0:00

جنگ جیسی بھی ہو جہاں بھی ہو | Karbala Ke Sipahi | Heroes of Karbala | Urdu Manqabat

1 183 просмотра · 5 дней назад
Al Zaman Production Layyah
19,1 тыс. подписчиков
1 183 просмотра · 5 дней назад
جنگ جیسی بھی ہو جہاں بھی ہو، اس میں مرتے فقط سپاہی ہیں نام ہوتا ہے تو کمانڈر کا، کام کرتے فقط سپاہی ہیں یہ عارفانہ و روحانی کلام دنیا کی جنگوں اور معرکۂ کربلا کے درمیان ایک منفرد تقابل پیش کرتا ہے۔ عام جنگوں میں کامیابی کا سہرا کمانڈر کے سر باندھا جاتا ہے، جبکہ بے شمار سپاہیوں کی قربانیاں تاریخ کے صفحات میں گم ہو جاتی ہیں۔ مگر کربلا ایک ایسا معرکہ ہے جس کے ہر کردار کی اپنی عظمت، اپنی قربانی اور اپنی پہچان ہے۔ جنابِ جونؑ سے لے کر شہزادہ علی اکبرؑ، شہزادہ علی اصغرؑ اور دیگر شہدائے کربلا تک—یہ کلام اسی حقیقت کو بیان کرتا ہے کہ: “ہاں فقط ایک جنگ ایسی ہے جس کے سارے جواں کمانڈر ہیں” کلام میں چنگیز، نادر، پورس اور سکندر کے تاریخی حوالوں سے آغاز کرتے ہوئے واقعۂ کربلا کے ان عظیم کرداروں تک بات پہنچتی ہے جن کی قربانی آج بھی حق، وفا، شجاعت اور ایثار کی علامت ہے۔ کلام: السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری پیشکش: Al Zaman Production Layyah جنگ جیسی بھی ہو جہاں بھی ہو اس میں مرتے فقط سپاہی ہیں نام ہوتا ہے تو کمانڈر کا کام کرتے فقط سپاہی ہیں جب گلے میں کسی کمانڈر کے فتح کے ہار ڈالے جاتے ہیں فتح کی داستان سے پہلے مرنے والے نکالے جاتے ہیں فاتح ہوتے ہیں جو حقیقت میں موت ان کی چھپائی جاتی ہے پہلے تو لاش تک نہیں ملتی نہ ہی تربت بنائی جاتی ہے پاؤں دشمن کے روکنے کیلئے چیتھڑے جسم کے بچھاتے ہیں سب کو ملتی نہیں وطن میں لحد جو وطن ہی پہ جاں لٹاتے ہیں پھول جتنے وطن میں کھلتے ہیں وہ کمانڈر ہی لوٹ جاتے ہیں بے نشاں تربتوں پہ اہل وطن خار تک بھی نہیں چڑھاتے ہیں پوچھے کوئی کہ ان شہیدوں کی کیسے تربت بنائی جاتی ہے؟ لاش مل جائے بھی تو گھر اپنے چھپ چھپا کر ہی لائی جاتی ہے نام چنگیز کا ہے نادر کا نام پورس کا ہے سکندر کا مرنے والے تو بے حساب مرے سہرہ لکھا گیا کمانڈر کا ہاں فقط ایک جنگ ایسی ہے جس کے سارے جواں کمانڈر ہیں بچے بوڑھے غلام اور آزاد سارے تقدیر کے سکندر ہیں کربلا کی وہ جنگ ہے جس کا جب بھی کوئی ترانہ گاتا ہے کردگارِ وفاؐ سے بھی پہلے جون کا نام لب پہ آتا ہے ان کے ہر اک جواں کے سینے پر جگمگاتا نشان حیدرؐ ہے لسٹ سب فاتحین کی دیکھو نام اکبرؐ سے اونچا اصغرؐ ہے غور سے دیکھو تم یہ نام حسینؐ ان سبھی قمقموں سے لکھا ہے جتنے کردار بھی ہیں کربل کے گلستاں ہے گلوں سے لکھا ہے جس کریکٹر کو دیکھتا ہے کوئی ہیرو اک وہ دکھائی دیتا ہے باقی شہزادیوں کا ذکر ہی کیا رول فضہؐ کا کھینچ لیتا ہے جعفرؐ ان سب بہادروں کے حضور روح ارض و سما بھی جھکتی ہے اپنی جملہ جلالتوں کو لئے عظمتِ کبریا بھی جھکتی ہے Uploading any of our audio & visual content on any website, channel and on social media without our permission is a copyright violation which is a criminal. Al Zaman Production does not take any responsibility if your website, channel or social media is shutdown due to our copyright take down. Connect with Al Zaman Production: Al Zaman Production Whats App Contact : +923137251214 Facebook:  / alzamanproduction   Official Website: http://www.jamanshah.com sraiky noha, urdu noha, punjabi noha, #جنگ_جیسی_بھی_ہو #کربلا #امام_حسین #شہدائے_کربلا #Karbala #ImamHussain #HeroesOfKarbala #KarbalaKeSipahi #UrduManqabat #Manqabat #ShuhadaEKarbala #IslamicPoetry #UrduPoetry #AlZamanProduction