Funeral Young Police Officer Faizan Najeeb Shaheed Bedford Northampton 07/10/2025
Chairman Irfan Iqbal
0:00 / 0:00
Funeral Young Police Officer Faizan Najeeb Shaheed Bedford Northampton 07/10/2025
2 152 просмотра · 1 год назад
Chairman Irfan Iqbal
75 подписчиков
2 152 просмотра · 1 год назад
بیڈفورڈ (چئیرمین عرفان اقبال) نارتھمپٹن شائر پولیس کے نوجوان افسر پی سی فیضان نجیب کی نمازِ جنازہ منگل 7 اکتوبر 2025 کو بیڈفورڈ اسلامک سنٹر میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت حضرت علامہ مولانا محمد رزاق قادری نے کی۔
جنازے میں بیڈفورڈ شائر اور نارتھمپٹن شائر پولیس کے اعلیٰ افسران و کانسٹیبلز، پولیس کمشنر، مقامی کونسلرز، رکنِ پارلیمنٹ محمد یاسین ایم پی بیڈفورڈ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت تاج بٹ سابق چیئرمین گلشن بغداد مسجد بیڈفورڈ چوہدری محمد لال حاجی عبدالقیوم حاجی جاوید اقبال ماسٹر محمد ظفر حاجی محمد نوید پیٹربرو نوجوان صحافی چیئرمین عرفان اقبال بوعہ کلیاترہ فہیم عظیم زاہد اقبال حسن اقبال ناصر محمود شاہد اقبال ندیم قیوم جاوید قیوم سمیت درجنوں پولیس اہلکاروں اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی
فضا غم سے بوجھل تھی اور ہر آنکھ اشکبار۔ شرکاءِ جنازہ نے شہید افسر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اُن کے بلند درجات کے لیے دعا کی
فیضان نجیب، بیڈفورڈ کی معروف سماجی شخصیت حاجی محمد نجیب (سابقہ کلیال بینسی اسلام گڑھ) کے جواں سال فرزند تھے۔ وہ 19 ستمبر کی رات ڈیوٹی کے دوران رانڈز میں ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور ایک ہفتے تک ایڈن بروکس ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 26 ستمبر کو وفات پا گئے۔ اُن کی عمر صرف 24 برس تھی۔
نارتھمپٹن شائر پولیس نے اُن کی یاد میں اُن کا کالر نمبر P1967 مستقل طور پر ریٹائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیف کانسٹیبل ایوان بَل ہیچٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ
فیضان نجیب نے فرض شناسی اور بہادری کی مثال قائم کی۔ ان کا نقصان ہمارے لیے ناقابلِ بیان ہے
جنازے سے قبل مرحوم کے والد حاجی محمد نجیب نے تمام شرکاءِ جنازہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کی محبت اور دعاؤں پر تشکر کا اظہار کیا