Tajweed Course || مد فرعی کی اقسام || By Qari Muhammad Awais Aslmi ||1442/2021
Qari MuhammadOwais القاری علامہ محمداویس بن الارشد
0:00 / 0:00
Tajweed Course || مد فرعی کی اقسام || By Qari Muhammad Awais Aslmi ||1442/2021
6 271 просмотр · 5 лет назад
Qari MuhammadOwais القاری علامہ محمداویس بن الارشد
15,2 тыс. подписчиков
6 271 просмотр · 5 лет назад
(2)… مدّ فرعی کی تعریف : ’’ حروفِ مدّ ہ ‘‘ یا ’’ حروفِ لین‘‘ کے بعد مدکاکوئی سبب پایا جائے تو اسے ’’مدِّ فرعی‘‘ کہتے ہیں ۔
مدِّ فرعی کی اقسام
بنیادی طور پر مدِّ فرعی کی چار قسمیں ہیں :
{۱}… مدِّ مُتَّصل {۲}… مدِّمُنْفَصِل
{۳}… مدِّ لازم {۴}… مدِّ عارض ۔
مدّ کا سبب اگر’’ ہمزہ ‘‘ ہوتو اس کی دو قسمیں بنتی ہیں :
٭… ۱ … مدِّ مُتَّصل ٭… ۲ … مدِّمُنْفَصِل ۔
٭… ۱ … مدِّ مُتَّصل کی تعریف : جب حروفِ مدّہ کے بعد ہمزہ اسی کلمہ میں ہو تواِسے ’’ مدِّ مُتَّصِل‘‘ کہتے ہیں ۔ مدِّ مُتَّصِل کو ’’ مدِّ واجب ‘‘ بھی کہتے ہیں ۔ جیسے جَآئَ ، سِیْٓئَ
مدِّمُنْفَصِل کی تعریف : ’’ حُرُوفِ مدّ ہ ‘‘ کے بعد ’’ ہمزہ ‘‘ دوسرے کلمے میں ہوتو اِسے ’’مدِّمُنْفَصِل ‘‘ کہتے ہیں ۔ مدِّمُنْفَصِل کو’’ مدِّ جائز ‘‘ بھی کہتے ہیں جیسے بِمَآ اُنْزِلَ، فِیْ اَنْفُسِکُمْ
مدِّ مُتَّصل اور مدِّمُنْفَصِل کی مقدار :
مدِّ مُتَّصل اور مدِّمُنْفَصِل میں ’’ تَوَسُّط ‘‘ ہوتاہے ۔ مدِّ مُتَّصل اور مدِّ منفصل میں تَوَسُّط کی مقدار امام شاطبی علیہ الرحمہ کے نزدیک ’ ’ اڑھائی الف ‘‘ ہے ۔ (شرح الشاطبیہ للملا علی القاری، ص : ۶۰)
مدّ کا سبب اگر ’’سُکون ‘‘ ہوتو اس کی دوقسمیں ہیں :
ء … مدِّ لازم ء …مدِّ عارض
مدِّ لازم و لین لازم کی تعریف :
حُرُوفِ مدّہ یا حروف لین کے بعد ’ ’ سکونِ اصلی ‘‘ ہوتو پہلی صورت میں مدِّلازمجبکہ دوسری صورت میں مدّ لین لازم ہو گا ۔ جیسے دَآبَّۃٌ ، عَیْنْ
#tajwewdfulquran #onlinetajweedcourse #onlinelearnquran