Перейти к содержимому

Tajweed Course || مد لازم کی اقسام || By Qari Muhammad Awais Aslmi || 1442/2021

Qari MuhammadOwais القاری علامہ محمداویس بن الارشد

0:00 / 0:00

Tajweed Course || مد لازم کی اقسام || By Qari Muhammad Awais Aslmi || 1442/2021

2 723 просмотра · 5 лет назад
Qari MuhammadOwais القاری علامہ محمداویس بن الارشد
15,2 тыс. подписчиков
2 723 просмотра · 5 лет назад
’’مدِّ لازم ‘‘ کی اقسام ’’ مدِّ لازم ‘‘ کی چار قسمیں ہیں : 1… مدِّ لازم کلمی مُثَقَّل 2… مدِّ لازم کلمی مُخَفَّف 3… مدِّ لازم حرفی مُثَقّل 4… مدِّ لازم حرفی مُخَفَّف ۔ 1مدِّ لازم کلمی مُثَقَّل کی تعریف : اگر کلمے میں ’’ حروفِ مدّ ہ ‘‘ کے بعد سکونِ اصلی ’’ بِالتَّشْدِیْد‘‘ ہوتو اِس کو ’’مدِّ لازم کلمی مُثَقَّل ‘‘ کہتے ہیں جیسے جَآنٌٌّّ 2مدِّ لازم کلمی مُخَفَّف کی تعریف : اگر کلمے میں ’’ حروفِ مدّہ ‘‘ کے بعد سکونِ اصلی ’’بِالْجَزْم‘‘ ہوتو اِ سے ’’ مدِّ لازم کلمی مُخَفَّف ‘‘ کہتے ہیں جیسے ئٰٓ لْئٰنَ (مدِّ لازم کلمی مُخَفَّف کی یہی ایک مثال ہے جو دو مرتبہ ’’ سُورۂ یُونُس ‘‘ میں آئی ہے ) 3مدِّ لازم حرفی مُثَقّل کی تعریف : حرف میں اگر ’’ حروفِ مدّ ہ ‘‘ کے بعد ’’ سکونِ اصلی‘‘ ۔ ’’ بِالتَّشْدِیْد ‘‘ہوتو اِس کو ’’ مدِّ لازم حرفی مُثَقّل‘‘ کہتے ہیں جیسے المّ ۔ 4 مدِّ لازم حرفی مُخَفَّف کی تعریف : حرف میں اگر ’’ حروفِ مدّ ہ‘‘ کے بعد ’’ سکونِ اصلی ‘‘ ۔ ’’ بِالْجَزْم ‘‘ ہوتو اِسے ’’ مدِّ لازم حرفی مُخَفَّف‘‘ کہتے ہیں جیسے نوٓن ۔ مدِّ لازم اور مدِّ لین لازم کی مقدار : مدِّ لازم کی چاروں قسموں میں طول ہی ہوتاہے ۔ طول کی مقدار تین الف ہے ۔ جبکہ مدلین لازم میں طول ، توسط اور قصر ہوتاہے مگر طول اولیٰ ہے ۔ #tajweedcourse #tajweedulquran #ahkametajweed