بادشاہ کا بیٹا ایک گھنٹے میں عالم کیسے بنا؟ جٹ نے کیسے پول کھولا؟| سبق آموز کہانیVelog Bahawal Sher
Velog Bahawal Sher
0:00 / 0:00
بادشاہ کا بیٹا ایک گھنٹے میں عالم کیسے بنا؟ جٹ نے کیسے پول کھولا؟| سبق آموز کہانیVelog Bahawal Sher
32 просмотра · 12 дн. назад
Velog Bahawal Sher
67 подписчиков
32 просмотра · 12 дн. назад
آج کی کہانی ایک ایسے بادشاہ کی ہے جس کا ایک ہی بیٹا تھا، اور وہ چاہتا تھا کہ اس کا بیٹا بہت بڑا عالم بن جائے، لیکن ایک گھنٹے میں۔
ایک بادشاہ نے اپنے ملک کے تمام بڑے بڑے عالموں کو دربار میں بلایا۔ دعوت کی۔ اور کہا۔
علماء کرام! میرے پاس ایک ہی بیٹا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ عالم بن جائے، لیکن یہ کم سے کم وقت میں عالم بنے۔ بتاؤ کون ہے جو اسے سب سے کم وقت میں عالم بنا دے گا؟
ایک عالم کھڑا ہوا، اس نے کہا، بادشاہ سلامت، عالم کا کورس تو آٹھ سال کا ہوتا ہے، میں اسے آٹھ سال میں عالم بنا دوں گا۔
بادشاہ نے کہا، نہیں، یہ عرصہ بہت زیادہ ہے، کم کرو۔
دوسرے نے کہا، ٹھیک ہے میں اسے شارٹ کورس کروا کے چار سال میں پکا عالم بنا دوں گا۔
بادشاہ نے کہا، نہیں، یہ بھی زیادہ ہے۔
کسی نے کہا دو سال میں، کسی نے کہا ایک سال میں، کسی نے کہا چھ مہینے میں، کسی نے کہا ایک ہفتے میں، کسی نے کہا ایک دن میں۔
بادشاہ کہتا رہا، یہ ٹائم زیادہ ہے، کم سے کم وقت میں عالم بننا چاہیے۔
آخر میں ایک عالم بیٹھا تھا، جو بہت چالاک تھا، سمجھدار تھا۔ اس نے کہا، بادشاہ سلامت، میں اس کو ایک گھنٹے میں عالم بنا دیتا ہوں۔
بادشاہ بہت خوش ہوا، کہا، یہ ٹھیک رہے گا، آپ اسے بنا دیں۔
وہ عالم بادشاہ کے بیٹے کو ایک کمرے میں لے گیا۔ اور اسے ایک ہی دلیل سمجھائی۔ اس نے کہا۔
بیٹا بات یہ ہے، تم نے بننا ہے ایک گھنٹے میں عالم۔ اگر پورا کورس کرو گے تو اس کے لیے آٹھ سال چاہئیں۔ تمہارے والد صاحب کہتے ہیں ایک گھنٹے میں عالم بننا ہے، تو اس کا ایک ہی شارٹ کٹ ہے۔
دیکھو، جتنے بھی بڑے عالم ہوتے ہیں نا، ان کے سامنے جو بھی مسئلہ پیش کیا جائے، چاہے ٹھیک ہو چاہے غلط ہو، وہ اس کو رد کر دیتے ہیں۔ جب عالم کسی مسئلے کو رد کرتا ہے نا، تو اس وقت سارے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ بہت بڑا عالم ہے۔ پھر وہ نئے مسئلے کی تلاش میں لگ جاتے ہیں۔
تو بیٹا، اب تم نے باہر جانا ہے، وہاں بہت سارے عالم ہوں گے، وہ تم سے قسم کے سوال کریں گے۔ جو بھی تم سے سوال کرے، تم نے کہنا ہے، "میں اس کو نہیں مانتا، میں اس کو رد کرتا ہوں۔"
جب تم کہو گے کہ میں نہیں مانتا، تو وہ سمجھیں گے کہ یہ بڑا عالم ہے، اس کے پاس کوئی بڑی دلیل ہے، وہ پریشان ہو کر دوسرا سوال کریں گے۔ تم نے ہر سوال کا ایک ہی جواب دینا ہے، میں اس کو نہیں مانتا۔
پورے ایک گھنٹے تک اس نے اس بچے کو یہی رٹہ لگوایا، میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا۔
ایک گھنٹے کے بعد جب وہ باہر آئے، تو وہ عالم کہتا ہے، لے جی بادشاہ سلامت، آپ کا بیٹا عالم بن گیا ہے۔ اس نے اسٹیج پر اپنے بیٹے کو کھڑا کیا۔ اب حکم ہوا کہ باری باری سوال کرو میرے بیٹے سے، پتہ چلے کہ یہ عالم بنا ہے یا نہیں۔
جو عالم سوال کرتا، وہ کہتا، میں نہیں مانتا۔ دوسرا کرتا، وہ کہتا، میں نہیں مانتا۔ اسی طرح باری باری بہت ساروں نے سوال کیے، اس نے کہا، میں نہیں مانتا۔
سب حیران ہو گئے، یار واقعی اتنا بڑا عالم بن گیا ہے کہ ہمارے سوال کو رد کر رہا ہے۔ بادشاہ بہت خوش کہ میرا بیٹا ایک گھنٹے میں اتنا بڑا عالم بن گیا۔
وہاں ایک جٹ ذمیندار، ایک عام سا دیہاتی بندہ بیٹھا تھا۔ اس نے کہا، بادشاہ سلامت، اگر حکم ہو، اجازت ہو، تو میں بھی ایک سوال کر لوں؟
بادشاہ نے کہا، ہاں آپ بھی کر لو۔
اس جٹ نے بادشاہ کے بیٹے سے، بادشاہ کی طرف اشارہ کر کے سوال کیا۔ اس نے کہا، یہ جو کھڑے ہیں، یہ آپ کے والد ہیں؟ یہ بادشاہ آپ کے والد ہیں؟
اس بچے نے اپنا رٹا رٹایا جواب دیا، میں نہیں مانتا۔
پورا دربار سن ہو گیا۔ بادشاہ حیران پریشان رہ گیا۔
اس جٹ نے کہا، حضور والا، اس نے صرف یہی پڑھا ہے کہ میں نہیں مانتا، اور اس کو آتا ہی کچھ نہیں ہے۔ جب اس نے پڑھا ہی یہی ہے، تو یہ یہی کہے گا، چاہے سچ ہو چاہے جھوٹ۔
تو ناظرین، آج ہمارے معاشرے میں بھی ایسے ہی لوگ ہیں۔
وہ حق بات کو جانتے ہوئے، سچ بات کو جانتے ہوئے، اپنی ضد پر اڑ جاتے ہیں، کہتے ہیں میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا۔ ان کو قرآن کی دلیل دو، حدیث کی دلیل دو، وہ کہیں گے میں نہیں مانتا۔ ان کو ثبوت دکھا دو، وہ کہیں گے میں نہیں مانتا۔
ایسے لوگ عالم نہیں ہوتے، یہ جاہل ہوتے ہیں۔ ان کا "میں نہیں مانتا" علم کی نشانی نہیں، جہالت اور ضد کی نشانی ہوتی ہے۔ ایسے ضدی انسان کا علاج کوئی حکیم نہیں
ایک گھنٹے میں عالم بننے والا شہزادہ | میں نہیں مانتا | ضدی لوگوں کے لیے بڑا سبق
بادشاہ کا بیٹا ایک گھنٹے میں عالم کیسے بنا؟ | جٹ نے کیسے پول کھولا؟ | سبق آموز کہانی
میں نہیں مانتا کہنے والوں کا انجام | حکمت بھری کہانی | Ziddi Logon Ke Liye Sabaq
ایک بادشاہ اپنے بیٹے کو ایک گھنٹے میں عالم بنانا چاہتا تھا۔ ایک چالاک عالم نے اسے ایک ہی جملہ سکھا دیا "میں نہیں مانتا"۔ جب دربار میں سب علماء کے سوالوں کو وہ رد کرنے لگا تو سب حیران رہ گئے۔ پھر ایک جٹ نے ایسا سوال کیا کہ اس کا پول کھل گیا۔
یہ کہانی آج کل کے ان ضدی لوگوں پر ہے جو حق اور سچ کو جانتے ہوئے بھی کہتے ہیں "میں نہیں مانتا"۔
ویڈیو کو لائک اور شیئر کریں، اور ایسی ہی حکمت بھری کہانیوں کے لیے چینل کو سبسکرائب کریں۔
#UrduMoralStory #SabaqAmozKahani #MainNahiManta #ZiddiLog #UrduKahani #HikmatBhriKahani #BadshahKiKahani