بیٹا! زندگی میں ایک ہی محرومی رہ گئی ہے… قرآن نہ پڑھ سکا۔ 💔
Saqib Allyana
0:00 / 0:00
بیٹا! زندگی میں ایک ہی محرومی رہ گئی ہے… قرآن نہ پڑھ سکا۔ 💔
49 просмотров · 2 месяца назад
Saqib Allyana
353 подписчика
49 просмотров · 2 месяца назад
"بیٹا! زندگی میں ایک ہی محرومی رہ گئی ہے… قرآن نہ پڑھ سکا۔"
یہ الفاظ ایک 76 سالہ بابا جی کے تھے۔ انہوں نے کہا: "پانچ جماعتیں پڑھا ہوں، نماز اور کلمہ آتا ہے، مگر حالات ایسے تھے کہ قرآن پڑھنا نہ سیکھ سکا۔ اولاد نہ ہونا میرے لیے اتنا بڑا دکھ نہیں، جتنا قرآن سے محروم رہ جانا ہے۔ روزِ محشر میں اس محرومی کے ساتھ اپنے رب کے سامنے نہیں جانا چاہتا۔ اب اس عمر میں کسی کے پاس جا کر قرآن سیکھتے ہوئے شرم آتی ہے۔ بیٹا، کوئی راستہ نکالو کہ میں قرآن پڑھ سکوں۔"
پچھلے جمعہ میں ان کے گھر راشن دینے گیا۔ بابا جی نمازِ جمعہ کے لیے مسجد گئے ہوئے تھے، جہاں دیہات میں لوگ وقت سے پہلے پہنچ کر خود مسجد کی صفائی بھی کرتے ہیں۔ کافی انتظار کے بعد واپسی پر راستے میں ملاقات ہوئی۔
باتوں ہی باتوں میں انہوں نے بتایا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں: "تم اچھے انسان ہو، مگر اولاد نہ ہونے نے تمہیں ادھورا کر دیا۔" اس میاں بیوی نے تقریباً 45 سال اولاد کے بغیر گزار دیے، مگر کبھی دوسری شادی نہیں کی اور ہر آزمائش پر صبر کیا۔
گھر واپس آیا تو ان کی بات ذہن سے نہ نکلی۔ اچانک خیال آیا کہ انہیں ورچوئل قرآن ڈیوائس دی جائے۔ بازار سے ڈیوائس خریدی، پہلے خود اسے استعمال کرنا سیکھا، پھر اگلے جمعہ وعدے کے مطابق بابا جی کے پاس پہنچ گیا۔
جب میں نے قرآن ان کے ہاتھ میں دیا تو جس محبت، ادب اور عقیدت سے انہوں نے اسے سینے سے لگایا، وہاں موجود ہر آنکھ نم ہو گئی۔ میں نے انہیں بتایا کہ الفاظ کیسے سننے ہیں، کیسے پہچاننے ہیں اور آہستہ آہستہ قرآن پڑھنا کیسے سیکھنا ہے۔
کچھ دیر بعد بابا جی مسکرائے اور بولے: "اب کم از کم روزِ محشر کوئی مجھے قرآن سے محروم تو نہیں کہے گا۔"
یہ جملہ آج بھی میرے دل میں گونجتا ہے۔
ان کا کچا کمرہ سیلاب میں گر گیا تھا۔ اولاد نہیں، کوئی سہارا نہیں۔ ایک نیک زمیندار نے انہیں رہنے کے لیے ایک ایکڑ زمین دے دی، اور اللہ نے ہمیں توفیق دی کہ ان کے لیے ایک کمرہ تعمیر کریں اور راشن کا انتظام کریں۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میاں بیوی نے آج تک کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، صرف دعائیں دیں۔
اگر ہمارے پاس قرآن موجود ہے، سیکھنے کے وسائل بھی ہیں، پھر بھی ہم غفلت میں ہیں تو ایک لمحہ رک کر ضرور سوچیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔
اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا کریں، ناشکری سے بچیں، اور زندگی کی کتاب بند ہونے سے پہلے کچھ ایسا ضرور کر جائیں جو کل آپ کے حق میں گواہی دے۔
#SaqibAllyana