Перейти к содержимому

Buji Koh Sapat Beach Balochistan | Adventure Journey | Hingol National Park Balochistan

Travel With Arif Mir

0:00 / 0:00

Buji Koh Sapat Beach Balochistan | Adventure Journey | Hingol National Park Balochistan

356 просмотров · 4 недели назад
Travel With Arif Mir
256 подписчиков
356 просмотров · 4 недели назад
Buji Koh | Sapat Beach Hingol National Park Balochistan سپٹ بیچ ایک خاموش اور صاف ستھرا ساحل ہے یہاں کے لوکل اسے بوجی کوہ کے نام سے پہچانتے ہیں. سپٹ بیچ جانے کے لیے ویسے تو 4x4 یا جیپ بہتر ہے مگر ہم رائیڈرز اور ایڈوینچر لورز اپنی بائیک پہ ہی جانا پسند کرتے ہیں سپٹ بیچ کا آخری راستہ ریت والا ہے جہاں رائیڈ کرنا نہایت ہی مشکل اور ایڈوینچر سے بھرپور ہے۔ سپٹ بیچ نیچرل پتھر، ریت اور سمندر کا کمبو فوٹوگرافی اور اور ولاگ کے لیے بیسٹ ہے یہاں کا سن سیٹ نہایت خوبصورت اور دلکش ہوتا ہے۔ آپ یہاں اپنے دوستوں کے ساتھ کیمپنگ BBQ سے لطف اندوز ہوکر اپنے ٹرپ کو یادگار بنا سکتے ہیں۔ یہاں واش روم، نہ دکان، نہ لائف گارڈ نہ دیگر ضروریات کا سامان دستیاب ہے اس لیے کھانے پینے اور ضرورت کا سارا سامان اپنے ساتھ لے جانا ہوتا ہے۔ جب بھی آپ لوگوں کا سپٹ بیچ آنے کا ارادہ بنے تو دن میں گروپ بناکر جائیں رات کو راستہ مشکل ہو جاتا ہے اس لیے رات کے سفر سے گریز کریں۔ کراچی سے اس کا فاصلہ تقریباً 210 کلو میٹر ہے جس میں تقریباً 10 سے 12 کلو میٹر آف روڈ ہے جو ریت سے بھرا ہوا ہے جہاں بائیک رائیڈ کرنا نہایت ہی مشکل ہے کیونکہ کہ یہاں بائیک کے ٹائر ریت میں دھنس جاتے ہیں یہ بیچ کنڈ ملیر کے قریب قریب واقع ہے۔ میں اپنی اس جرنی میں سپٹ بیچ تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوا جس کی مین وجہ ریتیلی آف روڈ کی درست معلومات کا نا ہونا اور سولو رائیڈ کرنا ہے مگر ان شاءاللہ میری بہت جلد کوشش ہوگی کہ میں گروپ کے شکل میں دوبارہ سپٹ بیچ کا رخ کروں اور اپنے خواب کو پائے تکمیل تک پہنچاؤں۔ نوٹ: جب بھی آپ یہاں کا رخ کریں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی وجہ سے اس ساحل پر کوئی گندگی نہ ہو تاکہ یہ ساحل ہمیشہ اپنی قدرتی خوبصورتی برقرار رکھ سکے۔ #bujikoh #sapatbeach #hingolnationalparkbalochistan #adventuretravel #sapatbeachvlog #camping #roadtrip #nature #bioluinescence #solotravel #wanderlust #trending #fyp #explorepakistan #hiddengemspakistan