البدور البازغہ | 37 |فطرتِ انسانی کی راہ میں حائل حجاباتِ ثلاثہ: حقیقت، اثرات اور انسداد کی تدابیر..
Rahimia Institute of Quranic Sciences
0:00 / 0:00
البدور البازغہ | 37 |فطرتِ انسانی کی راہ میں حائل حجاباتِ ثلاثہ: حقیقت، اثرات اور انسداد کی تدابیر..
731 просмотр · 5 дн. назад
Rahimia Institute of Quranic Sciences
46,4 тыс. подписчиков
731 просмотр · 5 дн. назад
امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت
درس : 37
(دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 8)
فطرتِ انسانی کی راہ میں حائل حجاباتِ ثلاثہ: حقیقت، اثرات اور انسداد کی تدابیر کا مطالعہ
مُدرِّس : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ : 22؍ مئی 2024ء /13؍ ذی قعدہ 1445ھ
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز درس
0:20 پچھلی فصل میں کمالِ نوعِ انسان کی اساسیات: ایمان و احسان کی وضاحت
3:44 فصل (8) میں فطرتِ انسانی کی راہ میں حائل حجاباتِ ثلاثہ کی وضاحت
7:15 انسان کی وجدانی حالت (اصلِ فطرت) کی راہ میں حائل تین حجابات: حجابِ طبیعت، حجابِ رسم (دنیا) اور اللہ کے بارے میں جہالت (بدفہمی و عدم آگہی)
10:26 1) حجابِ طبع اور اس کی حقیقت (کسی کی ملامت کی پراوہ کیے بغیر طبعی تقاضوں اور لذّات کا اسیر‘ اپنی اصل فطرت سے غفلت برتتا ہے) نیز طبعی حجاب کا قیدی‘ نہ کسی رسم کا پابند اور نہ کسی حکمِ شریعت کی پرواہ کرتا ہے
18:21 حجابِ طبع کے فطرت پر غالب آنے کے عجیب اثرات؛ دماغ کی قوتوں کی تابعداری، دل کا اس کی طرف جھک جانا اور ہر عمل میں طبعی اثرات کا غالب آ جانا
22:51 طبیعت کے حجاب کے غالب ہونے کا مطلب: بدن کی تمام علمی اور عملی قوتوں کا طبیعت کے تقاضوں کو پورا کرنے میں منہمک ہو جانا
24:46 2) حجابِ رسم اور اس کی حقیقت (انسان کا دیانةً دل کی گہرائی سے قوم کے ماحول، رہن سہن، رائج اور مانوس طور طریقے اور عادات و تعلقات کے سوا ہر چیز سے منہ موڑ لینا)
32:39 رسم کے غلبے اور پابندی کی وجہ سے انسان کا بارہا مرتبہ طبعی تقاضوں کی خلاف ورزی کرنا اور رسم کو طبیعت پر ترجیح دینا
34:47 3) اللہ کے بارے میں جہالت (سوءِ معرفت) اور اس کی حقیقت (ذات باری تعالٰی کے اصل ادراک میں کوتاہی اور شرک و تشبیہ کی شکلوں کو اختیار کرنا)
41:11 حجابِ سوءِ معرفت کی چند صورتیں اور خرابی کی عقلی وجہ
46:23 حجابات‘ صرف انہی تین کلیات میں کیوں بند ہیں؟ تین پہلوؤں کی روشنی میں جائزہ
52:54 ان تین رکاوٹوں کو توڑنے کی تدبیریں اور طریقۂ کار
53:35 (1) حجابِ طبع کو توڑنے کی تدبیر؛ اعتدال کے ساتھ روزہ، کم بولنا، شب بیداری، توجہ کو منتشر کرنے والی رنگین چیزوں کو کم دیکھنا، افواہوں اور بے چینی پیدا کرنے والی باتوں پر کان نہ دھرنا
59:18 (2) حجابِ رسم کو توڑنے کی تدبیر؛ عبادات کے لیے مناسب اور صالح ماحول میں اخلاص و للہیت پیدا کرنا، فاسد رسم کو چھوڑ دینا اور رسمِ صالح کو اختیار کرنا
1:00:42 انبیاءؑ اچھی رسم اور صالح نظام قائم کرنے کے لیے مبعوث ہوتے ہیں
1:02:53 (3) حجابِ سوء معرفت کو توڑنے کی تدبیر؛ عقول و اَذہان اور خیالات کی صفائی و ستھرائی، کثرت سے اللہ کا ذکر اور اس کی پابندی اختیار کرنا، قرآن کی تلاوت اور وعظ و نصیحت کی باتیں سننا (استفادہ نشستیں) اور اللہ کی آیات پر غور و فکر (مراقبہ)
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
/ rahimiainstitute
/ @rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا